Loading

پاک کلام خُدا کا

Paak Kalaam Khuda ka
موت، کلام| سیالکوٹ کنونشن| 28|
+
پاک کلام خُدا کا
کامل ہے اور سچا
راحت کا ہے چشمہ
اور آسمانی رستہ
۱
دشمن کے مُقابل
اُسی سے ہے حاصل
مدد اُستواری
زور اور فتح یابی
۲
گرچہ سخت طوفان ہو
اور دِل پریشان ہو
وہ ہے راہ دکھاتا
اور حفاظت کرتا
۳
گر ہم دِل سے مانیں
یہ مقدس باتیں
پائیں گے روزانہ
برکت کا خزانہ
۴
سفر میں سہارا
اُس پر ہے ہمارا
جب ہو ساعت موت کی
اُس سے ہے تسلی
۵
شرع اُس کی مانیں
قدر اُس کی جانیں
تاکہ مِلے راحت
اور خُدا کی قربت
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector