نازک معصوم ناصری سرِ دار دیکھئے
اور کلوری کا راستہ دشوار دیکھئے
۱
مجرم بنا دیا اُسے گستاخ شہر نے
بدلے ہیں کیسے وقت کے آثار دیکھئے
۲
کوڑوں کی مار کھا کے بھی کچھ بولتا نہیں
صابر ہے اُس کے صبر کا اظہار دیکھئے
۳
اے باپ اِن کو معاف کر یہ جانتے نہیں
اِس دکھ بھری صلیب پر یہ پیار دیکھئے
۴
لوگوں نے بے قصور کو سولی چڑھا دیا
بے رحم تیری قوم کا کردار دیکھئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.