Loading

مجھے قوت ملتی ہے یسوع کے نام سے

Mujhay quwat milti hai Yesu ke naam se
متفرق نغمات، فاردز ڈے، روحانی جنگ| 20|
+
مجھے قوت ملتی ہے یسوع کے نام سے
مجھے شکتی ملتی ہے یسوع کے نام سے
۱
شر کی روحانی فوجوں پر
موذی کی ساری چالوں پر
جیون کی ساری شیخی پر
دل کے برے خیالوں پر
مجھے فتح ملتی ہے یسوع کے نام سے
۲
گھڑیاں ہوں نا امیدی کی
یا اداسیوں کا پہرہ ہو
فکروں کی چاہے کثرت ہو
یا مصیبتوں نے گھیرا ہو
مجھے راحت ملتی ہے یسوع کے نام سے
۳
یزداں سے بات کرنے کی
اسے حالِ دل سنانے کی
اس کے حضور میں آ کر
اسے اپنا باپ کہنے کی
مجھے جرأت ملتی ہے یسوع کے نام سے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector