مجھ کو بھی صلیب اٹھانے دو یسوع کے پیچھے جانے دو ۱
جو کیل مسیح کو چھید گئے ، وہ میرے وجود میں لگنے تھے
وہ میری خاطر کچلا گیا ، مجھ کو بھی جان لٹانے دو
۲
جو اُس نے صلیب اٹھائی ہے ، وہ میری ہے اور بھاری ہے
اک ہلکی صلیب اٹھانے دو ، وہ نقشِ قدم اپنانے دو
۳
وہ ڈاکو مجھ سے اچھے ہیں ، جو ساتھ مسیح کے لٹکے ہیں
میں اب بھی صلیبیؔ دور کھڑا، مجھے اُس کے قریب تو جانے دو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.