میرے یسوع کی قربانی دیتی ہمیں ہے زندگانی خود تو خدا کا کلمہ تھا دھاری شکل انسانی ۱
لہو ہی وسیلہ تھا گناہوں سے معافی کا
بھیڑ بکروں کا لہو بلَی کو ناکافی تھا
دینے کو ہمیں زندگانی
یسوع کو پڑی جاں لٹانی
۲
یسوع کے لہو میں شفا لہو میں رہائی ہے
بدروحوں سے جکڑوں کو آزادی دلائی ہے
کرتا ہے دور پریشانی
یسوع کا لہو ہے لاثانی
۳
بھٹکے ہوؤں کو بس یسوع راہ دکھاتا ہے
یسوع راہ زندگی کلام یہ بتاتا ہے
یسوع ایمان کا بانی
یسوع ہے زندگی کا پانی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.