Loading

میرا خداوند میرا مسیحا کتنا بھلا ہے زندہ خدا

Mera Khudawnd mera masiha kitna bhla hai zinda Khuda
غزلیات، ارنسٹ مل| تمجیدِ مسیحا| 23|
+
میرا خداوند میرا مسیحا ، کتنا بھلا ہے زندہ خدا ہے
دل بھی ہے تیرا جاں بھی ہے تیری ، تو راستہ ہے زندہ خدا ہے
1
پوجتے پوجتے چومتے چومتے چاہت میں تیری نکلے یہ دم
سوچیں ہیں تیری سانسیں ہیں تیری تو دل ربا ہے زندہ خدا ہے
2
پرستش کی مالا تیرے لئے ہے میرے مسیحا میرے پربھو
دم دم یسوع سنگ سنگ یسوع تو شہنشاہ ہے زندہ خدا ہے
3
پیار ہے کتنا پاپی سے تجھ کو اپنے لہو کا دام دیا
جے پربھو یسوع ہالیلویاہ ، کامل شفا ہے زندہ خدا ہے
4
ساجن کی باتوں میں خوشبو لہو کی ، ساجن کے ہاتھوں میں میری شبیہ
ساجن ہے میرا یسوع مسیحا ، مر کے جیا ہے زندہ خدا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector