مَیں تیرا شافی

Mein Tera Shafi
ایسٹر، شفا، دعا، بیداری، یوتھ| نیش| آشر فرینک| 6|
+
مَیں نے سب دیا، تُو نے کیا کیا
پاس آ بھی جا، کیوں مُجھ سے ہے خفا
مَیں تیرا شافی، مانگ بھی لے معافی
دیکھ تیرا یسوع، بُلائے تُجھے
۔۔۔
مَیں تیری خاطر تھا سُولی پہ چڑھا
پھر بھی کیوں ہے تُو گناہ میں یُوں بڑھا
مَیں تیرا شافی، مانگ بھی لے معافی
دیکھ تیرا یسوع، بُلائے تُجھے
۱
پیار یُوں کیا کہ بیٹا دے دیا
پھر بھی تُو جُدا مُجھ کو مِلا ہے کیا
مَیں تیرا شافی، مانگ بھی لے معافی
دیکھ تیرا یسوع، بُلائے تُجھے
۔۔۔
تُو مُجھ میں تھا اور مَیں تُجھ میں تھا بسا
پھر تُو نے کیوں دی مُجھ کو ہے یہ سزا
مَیں تیرا شافی، مانگ بھی لے معافی
دیکھ تیرا یسوع، بُلائے تُجھے
۲
اب تُو آ بھی جا دیکھوں تیری مَیں راہ
اے بیٹے مان جا گھر اپنے لوٹ آ
مَیں تیرا شافی، مانگ بھی لے معافی
دیکھ تیرا یسوع، بُلائے تُجھے
۔۔۔
مَیں بخش دوں گا تیری ہر اِک خطا
اے میرے بیٹے اب گھر کو لوٹ آ
مَیں تیرا شافی، مانگ بھی لے معافی
دیکھ تیرا یسوع، بُلائے تُجھے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector