دھوم مچ گئی
موت کے سارے بندھن ہیں توڑے
ربّ سے ٹوٹے رشتے ہیں جوڑے
دُنیا یسوع کے لہو سے بچ گئی
۱
دُنیا میں آ کر خُون بہایا
خُون بہا کر مجھ کو بچایا
تیرا میرا دام چُکایا
خوشبو سانسوں میں لہو کی رچ گئی
۲
میرے سارے بوجھ اُٹھائے
ویران جیون میں پھول کھلائے
پاپ کے دھبے لہو سے مٹائے
یسوع کے وسیلے زندگی سج گئی
۳
قیدی تھا مَیں دی ہے رہائی
مرتے ہوئے کی بگڑی بنائی
میرے لئے اُس نے جان گنوائی
دل میں مسیحا کی سُولی سج گئی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.