مسیحا مجھے پیار کرنا سکھا دے وفا مَیں مجھے جینا مرنا سکھا دے ۱
مَیں دشمن کو اپنے گلے سے لگاؤں
مَیں اُس کے ہر اِک ظلم کو بھول جاؤں
مجھے تُو دِلوں میں اُترنا سکھا دے
۲
میرے لب وفا ہی کے نغمات گائیں
دِلوں میں محبت کی شمعیں جلائیں
محبت میں جاں سے گزرنا سکھا دے
۳
عداوت کدورت بھی دِل سے مٹا کر
مجھے پیار کی ایک خوشبو بنا کر
گھروں بستیوں میں اُترنا سکھا دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.