مسیح جب پیار تیرا یاد آیا آنکھ بھر آئی مرا میرے لئے اور دکھ اُٹھایا آنکھ بھر آئی ۱
مجھے بائبل کی وہ اک اک نصیحت یاد آتی ہے
بہایا خون سولی پر وہ گھڑیاں یاد آتی ہیں
تیرا احسان نہ جائے بھلایا آنکھ بھر آئی
۲
میں جب بھی پاپ کرتی تھی مسیح یسوع تو روتا تھا
گناہ کی نیند میں سوتی تھی میں اور تو نہ سوتا تھا
میں کتنی دُور تھی جب یاد آیا آنکھ بھر آئی
۳
کئی موقعے دئیے تُو نے گناہ سے لوٹ آنے کے
مگر کتنے بہانے ڈھونڈتی تھی دُور جانے کے
مسیح تُو نے گلے پھر بھی لگایا آنکھ بھر آئی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.