مسیح میں میں نے پایا ہے اک موتی بیش بہا
وہ لاکھوں میں پیارا ہے اُس جیسا اور کہاں
1
یہوداہ کا وہ ببر ہے خدا کا برہ پاک
دنیا میں میرا رہبر ہے جب راہ ہو خطرناک
2
نرگس وہی شارون کا ہے اور وادی کا سوسن
یسو ہی نور دنیا کا ہے اُسی سے دل روشن
3
صلیب اٹھا کر کلوری گیا میرے لیے
لہو بہایا جان دے دی خریدے تاکہ مجھے
4
لیکن اب پھر وہ زندہ اور زندہ رہے گا
گور کے بندھن کو توڑا ہے موت تیرا ڈنگ کہاں
5
اے یسوع! اپنا پیار عجیب مجھے اور بھی سمجھا
جوں تیری آمد ہو قریب تیاری کر عطا
6
ہالیلویاہ میں گاؤں گا جب جاؤں گا آسمان
تب تجھ ہی کو میں دیکھوں گا خوش رہوں گا ہر آن
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.