مر کے زندہ ہوا آج ابنِ خدا ، مل کے سب یہ کہو مرحبا مرحبا موت کو مار کر آپ نے دم لیا ، مل کے سب یہ کہو مرحبا مرحبا ۱
تا ابد یوں رہے گا سلامت وہی ، اصل میں زندگی ہے قیامت وہی
ہم بھی زندہ رہیں گے یقیناً سبھی، اپنے ایماں کا مرکزہے ابنِ خدا
۲
دل کی تدبیر سے جب نہ ہم بچ سکے، اپنے ہاتھوں گنہگار تھے مر چلے
آرزو تھی کہ ایسے میں کوئی ملے، مل گیا آج آخر ہمیں ہم نوا
۳
عاصیوں کا اُسی نے کفارہ دیا، ڈوبتوں کو اُسی نے سہارا دیا
مشکلیں سب زمانے کی خود سہہ گیا، بن گیا ساری دنیا کا مشکل کشا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.