مَیں یسوع کی مصیبت جس دَم تمہیں سُناؤں
آنکھوں سے اپنی آنسو کیوں کر نہیں بہاؤں
۱
دشمن جب اُس کو پکڑے بے آبرو کیسے کیے
اور مانند چور کی باندھ کے اُسے شامل کیسے کیے
۲
ہائے ہائے وہ اُسے گھُونسے طمانچے مارے کھینچ کے
رکھا تھا اُس کے سِر پر کانٹوں کا تاج سجا کے
۳
نرکٹ کی نل کو لے کے وہ اُس کے سِر پر مارے
ہائے حالت اُس کی دیکھو جو خُدا کے تھے دُلارے
۴
منہ پر بھی اُس کے تُھوکے اور ٹھٹھے میں اُڑائے
بُرائیاں اُس کی کر کے صلیب کو تب دُہرائے
۵
اور مارنے کو لے جا کے کپڑے بھی سب اُتارے
ہائے ہائے افسوس کی جا ہے لوگوں نے ٹھٹھے مارے
۶
لوہے کی میخیں ٹھونک کے ہاتھ پاؤں بھی اُس کے پھوڑے
صلیب کو جھٹکا دے کے بند بند بھی اُس کے توڑے
۷
چھ گھنٹے پورے یسوع رہے تھے اِس عذاب میں
تب مر کے کامل کیا سب کچھ نجات کے باب میں
۸
ہائے ہائے یہ کیا عجیب ہے گُناہ تو تھا ہمارا
پر مارا گیا یسوع خُدا کا بیٹا پیارا
۹
ایمان اب اُس پہ لادیں سب لوگ سننے والے
محبوب و شافع جان کے ہر آسرا اُس پہ ڈالے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.