میں دوں گا تم کو طاقت دشمن کے اوپر سانپوں کے اوپر ، شیطان کے اوپر میں دوں گا تم کو ہمت دشمن سے زیادہ شیروں سے زیادہ، ہر اک سے زیادہ ۱
میری طاقت دنیا والے کبھی سمجھ نہ پائیں گے
پر میرے سچے چیلے سب یہ طاقت پائیں گے
۲
میں الشید اور یہوواہ ، عجیب مشیر ثالوث خدا
یہوداہ کا شیر ببربھی ، قدوس خدا غیور خدا
۳
میں جیون جل کا دھارا ہوں اور جیون والی روٹی بھی
شاہوں کا شاہ ہے لقب میرا ، میں سچے دل کی جیوتی بھی
۳
میں باپ بھی ہوں بیٹا بھی اور روحِ حق بھی ہوں
میں اپنے سارے وعدوں میں سچا و برحق بھی ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.