معاف کر دے خُدایا جو کر رہے ہیں خطا

Maaf kar day Khudaya jo kar rahay hain khata
کیتھولک کلیسیا، ایسٹر| نعیم ہیری| عمانوئیل نذیر مانی| 10|
+
معاف کر دے خُدایا جو کر رہے ہیں خطا
بنے ہیں جاں کے جو دُشمن ہو اُن پہ رحم ترا
۱
نہیں ہے اِن کے دِلوں میں ذرا بھی کوئی ڈر
نہیں یہ جانتے اے باپ کیا ہے خیر و شر
اِنہیں خبر ہی نہیں مُجھ سے کر رہے ہیں یہ کیا
۲
اے باپ تیری رضا پوری ہو زمانے میں
تُو دیر کرتا نہیں موت سے بچانے میں
ستا رہے ہیں مُجھے اُن پہ کر کرم کی نِگہ
۳
معاف کرتے ہیں جو بھی معافی پائیں گے
خوشی کے گیت زمانے میں وہ ہی گائیں گے
سُکون دِل کا وہ پائیں گے تجھ سے میرے خُدا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector