لے گئے ظالم لے گئے تنہا بے گناہ کو ستانے لے گئے ۱
وہ جس کے جنم پہ دیکھو ہزاروں جشن ہوئے
وہ جس سے روشن سارے شمس و قمر ہوئے
اس ابدی نور کو بجھانے لے گئے
۲
وہ جس نے دکھیوں کو ، خوشی اک نئی عطا کی
بیماروں زخمیوں کو اسی نے ہے شفا دی
اسی کا پاک لہو بہانے لے گئے
۳
وہ جس کے چھونے سے ہی ، کوڑھی صاف ہوئے
فقط بس کہنے سے ہی ، مردے جی اٹھے
اسی کو جامِ اجل پلانے لے گئے
۴
جو سب سے پاک تھا، آج وہ پاپ بنا
گناہ خود پہ اٹھائے، سب کی نجات بنا
اسی شافی کو سولی چڑھانے لے گئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.