Loading

کیا کیا درد میں ڈوبے قصے ، کیا غم کے افسانے ہیں

Kya kya dard mein doobay qissay
ایسٹر، غزلیات| کاشف جیکسن| راجا ہیریسن| 5|
+
کیا کیا درد میں ڈوبے قصے
کیا غم کے افسانے ہیں
ہر سو ہے اک ہُو کا عالم
کیا غم ناک زمانے ہیں
۱
وہ تھا ہر انسان کا محسن
وہ سب کا ہمدرد رہا
اُس کے نام سے نفرت کیسی
کون سا اُس نے جرم کیا
وقت پہ آنکھ چُرانے والے
اپنے بھی بیگانے ہیں
۲
کرب میں لپٹی سمٹی آہیں
بکھری آج فضاؤں میں
کانٹوں کا اک تاج ہے سر پر
میخیں ہاتھوں پاؤں میں
شامِ الم کے سہمے منظر
بے کل ہیں ویرانے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector