کوئی دَم میں دَم جب یہ جاتا رہے گا

Koi dam mein dam jab yeh jaata rahe ga
موت| میرین| سیالکوٹ کنونشن| 29|
+
کوئی دَم میں دَم جب یہ جاتا رہے گا
تُو اے دِل بتا کِس سے ناتا رہے گا
۱
ذرا خوابِ غفلت سے بیدار ہو اب
کہ پھِر کون تُجھ کو جگاتا رہے گا
۲
تُو اب نازو نخوت سے پھُولا پھِرے ہے
یہی تُجھ کو آخر رُلاتا رہے گا
۳
مسافر ہے تُو اور یہ دُنیا سرا ہے
تُو کب تک یہاں دِل لگاتا رہے گا
۴
اِطاعت مسیحا جو کرتا رہے تُو
تو بے شک وہ تُجھ کو بچاتا رہے گا
۵
جو ہووے بھلائی سو کر لے اے غافل
یہاں کون پھِر پھِر کے آتا رہے گا
۶
اے میرینؔ نہ ہر گز کہا دِل کا کیجو
ولے تُجھ کو یہ یاں پھنساتا رہے گا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector