کیسے کہہ دُوں یسوع دُنیا کا نہیں ہے منجی ۱
اس نے مجھے کھینچا گڑھے سے نکالا
دھوئے اور کئے صاف میرے داغ اور دھبے
۲
اس کا روح اب دل میں دیتا ہے گواہی
کہ خدا اس میں ہے میرا باپ آسمانی
۳
ملے اس سے طاقت تب میں غالب آؤں
دنیا اور بدی پر پوری فتح پاؤں
۴
اُس کے پاک کلام سے دل میں ہے محبت
دعا میں ملتی ہے خوشی اور رفاقت
۵
لوگ جب مجھ سے کہتے یسوع صرف انسان تھا
کہتا میں ہرگز نہیں یہ کیسے ہو سکتا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.