Loading

کانٹوں کا تاج پہنے اک تاجدار آیا

Kanton ka taj pehny ek tajdar aya
ایسٹر| 16|
+
کانٹوں کا تاج پہنے ، اک تاجدار آیا
دُکھ دوسروں کے سہنے، وہ دل فگار آیا
۱
سولی کی چار جانب ہر شخص کو مبارک
پھیلا کے اپنی بانہیں ملنے کو پیار آیا
۲
جو پاس اُس کے آئے وہ زندگی بھی پائے
اِس زندگی کی خاطر وہ جاں نثار آیا
۳
میری یہ آرزو تھی کچھ چین مَیں بھی پاؤں
مجھ غمزدہ کی خاطر وہ غمگسار آیا
۴
اپنی نجات کا ہے بس ایک وہ سہارا
دُکھ درد جو مٹانے با اختیار آیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector