Loading

کفارہ میرا تُو ہی ہے سہارا میرا تُو ہی ہے

Kafara mera tu he hai sahara mera tu he hai
متفرق نغمات، صبح، بپتسمہ، ایسٹر، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 18|
+
کفارہ میرا تُو ہی ہے سہارا میرا تُو ہی ہے
میں تیری راہوں پر چلتا رہوں میرے خدا
۱
فدیہ میرے پاپوں کا تُو چھپنے کی تُو ہی جگہ
راہوں کی تُو ہے روشنی روح جان بدن کی شفا
مسح سے مجھے بھر دے تُو
لہو سے مجھے دھو دے تُو
۲
تیرے سوا کوئی نہیں زخموں کو جو بھر سکے
اپنے پروں میں تُو چھپا بانہوں میں لے لے مجھے
تسلی تیری باتوں میں
تیرے ہی چھدے ہاتھوں میں
۳
جب بھی کبھی میں گر گیا تو نے سنبھالا مجھے
تو نے مجھے معاف کیا اپنا بنایا مجھے
یہ جیون اب سے تیرا ہے
تو ہی سہارا میرا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector