Loading

جائیں کس کے پاس گنہگار یسوع ہے زندگی

Jayein kis ke paas gunahgar Yeshu hai zindagi
موت، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس، متفرق نغمات، ترجمہ شدہ گیت| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 33|
+
جائیں کس کے پاس گنہگار ، یسوع ہے زندگی
موت سے کرتا ہے وہی پار ، یسوع ہے زندگی
زندگی روحانی ، زندگی غیر فانی
بخشش عجیب ، راہ ہے صلیب ، لے لو تم زندگی
۱
روح اور دلہن بھی کہتیں آ، یسوع ہے زندگی
تو جو سنتا ہے کہتا جا، یسوع ہے زندگی
ساری قومیں آئیں ، آبِ حیات و ہ پائیں
بخشش عجیب، راہ ہے صلیب، لے لو تم زندگی
۲
مفت وہ دیتا ہے سبھوں کو ، یسوع ہے زندگی
اس کی موت کا تم حاصل لو، یسوع ہے زندگی
نقدی نہیں لانا، اُس کے فضل سے پانا
بخشش عجیب، راہ ہے صلیب، لے لو تم زندگی
۳
یسوع لیتا مَیں تیرا نام، تو ہی ہے زندگی
بالکل ناقص ہیں میرے کام، تو ہی ہے زندگی
تجھ پر آسرا میرا ، بندہ ہوں میں تیرا
بخشش عجیب، راہ ہے صلیب، لے لو تم زندگی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector