Loading

جب تیرے ہم مسیحا پرستار بن گئے

Jab tere hum Masiha parastaar ban gaye
بپتسمہ، ایسٹر، متفرق نغمات| اے نیر| واعظ| اسمبلیز آف گاڈ، سیالکوٹ کنونشن| 35|
+
جب تیرے ہم مسیحا پرستار بن گئے
دنیا کی نظر میں تو گنہگار بن گئے
۱
سب چھٹ گئے تو چھوٹیں نہیں کچھ فکر ہمیں
جب خود خدا ہمارے مددگار بن گئے
۲
جتنے یگانے اپنے تھے بیگانے ہو گئے
تھے یار جتنے سارے وہ اغیار بن گئے
۳
مصلوب ہو کے آپ نے یہ مرتبہ لیا
روزِ جزا کے واسطے مختار بن گئے
۴
جان اپنی دی جنہوں نے مسیحا کے واسطے
وہ زندگی کے وارث و حقدار بن گئے
۵
رب یسوع غنی ہے سخی اُس کی ذات ہے
مفلس جو آئے اُس کے ہاں زر دار بن گئے
۶
بے دین جتنے آئے مسیحا کے روبرو
اُس کے طفیل سارے وہ دین دار بن گئے
۷
فیض یسوع سے دیکھئے جنت کا در کھلا
واعظ بھی مغفرت کے سزاوار بن گئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector