Loading

جب مسیحا کا پیار لکھتا ہوں

Jab Masiha ka pyar likhta hun
ایسٹر| 6|
+
جب مسیحا کا پیار لکھتا ہوں
سُرخ حرفوں سے دار لکھتا ہوں
۱
۔ کورے کاغذ سے خون بہتا ہے
جس پہ کوڑوں کی مار لکھتا ہوں
۲
۔ کلوری کے مہیب رستے کو
زندگی کا دیار لکھتا ہوں
۳
۔ وہ تھا خاموش وہ پیاسا تھا
روح تھی اشکبار لکھتا ہوں
۴
۔ ایک ساغر وہاں اذیت کا
کر گیا ہے وہ پار لکھتا ہوں
۵
۔ موت مغلوب ہو گئی آخر
قبر کو تار تار لکھتا ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector