عشقِ مسیح میں سدا کٹتی ہیں زندگانیاں دیتی ہیں راحتیں ہمیں تیری ہی خوش بیانیاں ۱
لاتے ہیں جب خیال میں تیری صلیبِ پاک کو
دل میں نشان کرتی ہیں کیلوں کی وہ نشانیاں
۲
تُو ہی ہماری زندگی تُو ہی ہماری آس ہے
تیرے ہی قرب سے ہمیں ملتی ہیں کامرانیاں
۳
روتے غمِ گناہ میں خونِ مسیحا نے کہا
کر گئی ہیں تم کو سرخرو ہمدم یہ خوں نشانیاں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.