Loading

ابنِ مریم جی اٹھا ہے ، گارہی ہے زندگی

Ibn-e-Mariyam ji utha hai ga rhi hai zindagi
ایسٹر| 5|
+
ابنِ مریم جی اٹھا ہے ، گا رہی ہے زندگی
جھومتی ہر سو ہوا ہے ، گا رہی ہے زندگی
۱
جی اٹھا ہے زندگی کا پاسباں اب جی اٹھا
چل دیا ہے پھر سے دیکھو کارواں جو تھارُکا
کیا ہی منظر خوشنما ہے ، گا رہی ہے زندگی
۲
وہ ہماری زندگی میں لے کے آیا انقلاب
جو کھلا ہے سولیوں کی شاخ پہ بن کے گلاب
ذرہ ذرہ کہہ رہا ہے ، گا رہی ہے زندگی
۳
تین دن پہلے ہوا تھا عاصیوں پہ جو نثار
آج جس نے توڑ ڈالا موت کا ہر اک حصار
درحقیقت یہ خدا ہے ، گا رہی ہے زندگی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector