Loading

ابنِ خدا کی آج ولادت کی عید ہے

Ibn-e-Khuda ki aaj wiladat ki eid hai
کیتھولک کلیسیا، کرسمس| ہوشعنا، سیالکوٹ کنونشن| 26|
+
ابنِ خدا کی آج ولادت کی عید ہے
شاہ و گدا کے واسطے روزِ سعید ہے
۱
وہ ہے عجیب اور مشیر و قدیر یاہ
بے مثل بے نظیر ہے ابنِ وحید ہے
۲
آئے گا وہ جہان میں کہتے تھے سب نبی
جس کی کبھی شنید تھی آج اس کی دید ہے
۳
حاصل کرے گا آج ہی جنت کو بے گماں
ہر اک گنہگار جو اس کا مرید ہے
۴
ضامن ہے عاصیوں کا خدا کے حضور میں
ارض و سما کا ایک وہ منجی فرید ہے
۵
کس پیار سے بلاتا ہے وہ عاصیوں کو آج
پڑھ کر ذرا تُو دیکھ جو عہدِ جدید ہے
۶
جو آئے گنہگار اُسے وہ نکال دے
یہ اُس کی ذات پاک سے بالکل بعید ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector