Loading

ہمیں رہتا ہے وہ روز یاد سدا

Humein rehta hai woh roz yaad sada
ایسٹر| روح کی خوشی| 5|
+
ہمیں رہتا ہے وہ روز یاد سدا
جب گناہوں کے بدلے وہ سولی چڑھا
۱
جب سولی چڑھانے تجھے لے چلے
سولی بھاری تھی رستے پہاڑوں کے تھے
جب سولی اُٹھاتا تھا ابنِ خُدا
کبھی گرتا کبھی گر کے ہوتا کھڑا
۲
پیلاطس کے سامنے حاضر کیا
کوئی ٹھٹھے اُڑاتا کوئی تھوکتا
کوئی بادشاہ کہتا یہودیوں کا
کوئی کہتا تُو کاہے کو چپکا کھڑا
۳
آج دیتا نہیں کوئی ساتھ تیرا
سب چیلے ہوئے چھوڑ کر یوں جُدا
تُو جو معجزے دُنیا میں کرتا رہا
پانچ روٹیاں ہزاروں کو دی تھیں کھلا
۴
دائیں بائیں دو ڈاکو بھی اُس کے چڑھے
ساتھ یسوع کے یوں وہ جھگڑتے رہے
ایک کہتا تُو بچ اور ہم کو بچا
تُو جو معجزے دُنیا میں کرتا رہا
۵
مریم روتی تھی کہتی تھی پاس کھڑی
دیکھ سکتی نہیں ہوں مَیں اب یہ گھڑی
جان دے دی چلا کے بڑے زور سے
پردہ ہیکل کا پھٹ کے دو ٹکٹرے ہُوا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector