ہم جھومیں ہم گائیں زندہ ہے یسوع ہمارا خالی ہے قبر اس کی کیسا فخر ہے ہمارا زندہ ہے زندہ رہے گا سدا ، موت قبر پہ وہ پا کے فتح بیٹھا ہے دہنے وہ اب باپ کے ، جلدی دوبارہ ضرور آئے گا ۱
۔ سولی اٹھا کر ہماری ، مصلوب خود ہو گیا
ہمارے گناہوں کی خاطر، ستایا اور مارا گیا
کچلا گیا تھا ہمارے لئے ، گھایل ہوا تھا ہمارے لئے
اس نے تو کوئی گناہ نہ کیا ، مجرم بنا تھا ہمارے لئے
۲
۔ موت کی جنگ سے وہ گزرا، لیکن وہ فاتح ہوا
موت کے سر کو کچل کر ، مردوں سے وہ جی اٹھا
سب سے بڑا معجزہ ہے یہی ، ایسا ہوا تھا نہ پہلے کبھی
خالی قبر کی گواہی ہے یہ ، زندہ ہے آج بھی یسوع مسیح
۳
۔ زندہ ہے اب آسماں پر ، ہمارا یہ ایمان ہے
اور درمیاں بھی ہمارے ، وہ حاضر اس شام ہے
رہتا ہے ساتھ ہمارے یسوع ، بخشا ہے اس نے ہمیں پاک روح
دن ہو یا رات ہو وہ ساتھ ہے ، خدا پاک روح اور خداوند یسوع
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.