ہم ہیں تیرے حوالے، اے پاک دل مسیح کے ہم کو بچانے والے، اے پاک دل مسیح کے ۱
ہم تو گناہ کے مارے تجھ پاس آ گئے ہیں
تُو رحم سے بچا لے ، ، اے پاک دل مسیح کے
۲
تُو نے ہماری خاطر سُولی پہ دُکھ سہا
پسلی میں کھائے بھالے، ، اے پاک دل مسیح کے
۳
یہ تھے گناہ ہمارے جو تُم پہ آ رہے تھے
تُو نے نہ مفت ٹالے ، اے پاک دل مسیح کے
۴
قدموں پہ آ گرے ہیں تیرے پشیمان ہو کے
کرتے ہیں آہ و نالے ، اے پاک دل مسیح کے
۵
رُتبہ ہے سب سے اعلیٰ، پھر کون عاصیوں کو
تیرا سوا سنبھالے ، اے پاک دل مسیح کے
۶
آمد ہوئی مبارک تجھ ہی سے وا ہوئے ہیں
جنت کے بند تالے ، اے پاک دل مسیح کے
۷
فیضان بخش تیرے دربار ہم نے آ کر
دل کر نثار ڈالے ، اے پاک دل مسیح کے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.