ہزارہا لڑکے کھڑے ہیں خُدا کے تخت کے پاس محبت سے وہ بھرے ہیں اور کرتے ہیں سپاس ۔۔۔
(کورس)
گاتے ثناء ثناء ۔ ثناء ہو خُداوند کی
۱
پاک ہو کے سَب گناہوں سے
وہ رہتے ہیں خوش حال
وہ بچّے ہیں خُداوند کے
اور پیارے نونہال
۲
کس طرح پایا بچّوں نے
وہ عمدہ پاک مقام
وہ بچ کے سب تکلیفوں سے
خوش رہتے ہیں مُدام
۳
خُداوند نے مصلوب ہو کے
گُناہ سب کیے معاف
اُس خُو ن میں اُس کے فضل سے
وہ ہوئے ہیں پاک صاف
۴
خُداوند سے وہ عُمر بھر
محبت کرتے تھے
سو اَب ہمیشہ اُس کے گھر
وہ خرم رہیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.