حمد تیری اے باپ تُو نے بخشا ہم کو یسُوع کو کہ منجی کُل دُنیا کا ہو (کورس)
ہلیلویاہ تیری حمد ہو ہلیلویاہ سدا
ہلیلویاہ تیری حمد ہو پھر ہم کو جلا
۱
حمد تیری مسیح کہ تُو ہوا انسان
صلیب پر جان دے کے پھر گیا آسمان
۲
حمد تیری پاک رُوح اپنی روشنی چمکا
کر ظاہر مسیح کو ہدایت فرما
۳
تعر یف ہو اور حمد اے رحیم و رحمان
تُو ہم کو خرید کر ہے بخشتا آسمان
۴
پھر ہم کو جلا اپنا پیار دل میں بھر
اور ہر ایک کی جان کو منور تُو کر
۵
پھر ہم کو جلا سب کو موت سے جلا
اور سب کھوئے ہووں کو گھر میں پھر لا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.