Loading

حمد و ثنا اور تعریف ہو

Hamd o sana aur tareef ho
ایسٹر، سنڈے اسکول، ترجمہ شدہ گیت| سیالکوٹ کنونشن| 8|
+
حمد و ثنا اور تعریف ہو
اے مُنجی اے سلطان
تھا بچوں کی زُبان پر
ہو شعنا خوش الحان
۱
تُو اسرائیل کا بادشاہ
اور ہے ابنِ داؤد
ہے ربّ کے نام سے آتا
مبارک اور محمود
۲
آسمان پر پاک فرشتے
ہیں تیرے ثنا خوان
سب مخلوقات زمین پر
ہے تیری مدح خوان
۳
کھجُور کی ڈالی لے کر
تعظیم اُنہوں نے کی
ہماری بھی قبول کر
تعریف اور بندگی
۴
وہ تیری موت سے پہلے
خُوب گاتے تھے تحسین
اب ہم ہیں ثنا گاتے
کہ تُو ہے تخت نشین
۵
اُن کی تعریف اور خُوشی
تب تُو نے کی منظور
اب ہو دُعا ہماری
مقبول تیرے حضور
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector