حمد ہو جلال اور عزت اَے منجی اَے سُلطان تھا بچوں کی زبان پر ہو شعنا خُوش الحان ۱
تُو اسرائیل کا بادشاہ
شہزادہ بن داؤد
جو رَبّ کے نام سے آتا ہے
مُبارک اور محمود
۲
آسمان پر پاک فرشتے
ہیں تیرے ثنا ء خواں
سَب مخوقات زمین پر
ہے تیری مدح خواں
۳
کھجور کی شاخیں لے کر
تعظیم اُنہوں نے کی
ہماری بھی حمد قبول کر
تعریف اور بندگی
۴
وہ تیری موت سے پہلے
خُوب گاتے تھے تحسین
اَب ہم بھی حمد ہیں گاتے
کہ تُو ہے تخت نشین
۵
اُن کی تعریف اور خُوشی
تب تُو نے کی منظور
ہماری بھی دُعا ہو
مقبول تیرے حضور
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.