Loading

غم کس طرح بیاں کروں حق کے حبیب کے

Ghum kis tarh beyaan krun haq ky Habeeb ky
ایسٹر| 14|
+
غم کس طرح بیاں کروں حق کے حبیب کے
رنج و الم اٹھائے ہیں جس نے صلیب کے
۱
ہے سر پہ تاج کانٹوں کا اور خون بہہ رہا
مسحور کر رہے ہیں نظارے قریب کے
۲
سولی پہ چڑھ کے ڈاکو کو فردوس بخش دی
انداز دیکھئے تو الہٰی خطیب کے
۳
کوئی گناہ کے کوڑھ درماں نہ بن سکا
نسخے تھے آزمائے گئے ہر طبیب کے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector