Loading

گاؤ گاؤ جے کے گیت گاؤ

Gao gao je ke geet gao
ایسٹر| اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی| 8|
+
گاؤ گاؤ جے کے گیت گاؤ
تالی بجا کے تُم گاؤ
یسوع راجا زندہ ہُوا ہالیلویاہ
خوشی سے یہ سب کو سُناؤ
۱
قبر پر تھا اِک بڑا پتھر
دیکھو کیسے ہٹ گیا وہ
رُومی راج کی مُہر بند نہ رکھ سکتی
کبھی بھی خُدا کے پُتر کو
۲
رو مت رو مت بلاپ کرو مت
گلیل میں دو یہ خبر
کہ وہ وچن انوسار قبر سے نکلا
جاؤ سُنا دو سماچار
۳
حناہ، کیفا، پورنیوں کی مجلس
خطرے سے ہوئی پریشان
اندھکار کی طاقت ختم ہونے پر
بہت گھبرایا شیطان
۴
اونچے کرو سر دروازہ
آتا ہے بڑا بادشاہ
نرسنگے ستار طبلے بجا کر
گاؤ اُس کی جے جے کار
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector