Loading

ایلی ایلی لما شبقتانی

Eli Eli lama sabachtani
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 7|
+
ایلی ایلی لما شبقتانی
میرے خدایا خدایا میرے
کیوں ہے دیا چھوڑ تُو نے مجھے
فریاد کرتا ہوں تیرے حضور
کیوں ملتجی سے ہے رہتا تُو دور
دِن کو پکاروں تو سنتا نہیں
شب کو توجہ تُو کرتا نہیں
میرے خدایا ملت کی شان
جائے مقدس تیرا ہے مکان
ایلی ایلی لما شبقتانی
۱
میری طرف جو بھی ہیں دیکھتے
ہنسی میں سب ہیں لے جاتے مجھے
ہیں منہ چڑاتے میرے سامنے
ہیں سر ہلاتے یوں کہتے ہوئے
رکھتا ہے اللہ پر اعتماد
پس اب وہی اس کو کر دے آزاد
جبکہ وہ ہے پیار کرتا اسے
اُس کو چھڑانا اِسے چاہیے
ایلی ایلی لما شبقتانی
۲
آپس میں کپڑے میرے بانٹ کر
ہیں ڈالتے قرعہ پوشاک پر
اللہ تو دُور رہ نہ مگر
حامی میرے تُو مدد جلد کر
تُو شیر کے منہ سے مجھ کو بچا
سانڈوں کے سینوں سے مجھ کو چھڑا
میں سامنے بھائیوں کے سدا
چرچا کروں گا تیرے نام کا
ایلی ایلی لما شبقتانی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector