دنیا کی انتہا تک انجیل کو سنائیں سارے جہاں کو جا کر شاگرد ہم بنائیں ۱
کیسی بلند ہے یہ تعلیم ناصری کی
وہی بڑا ہے خدمت کرتا ہے جو کسی کی
جینا اسی کا ہے جو اوروں کے کام آئے
۲
عملی ثبوت دے کر کیا انکساریوں کے
دھوئے تھے پاؤں اس نے اپنے حواریوں کے
نقشِ قدم پہ چل کر اوروں کو ہم دکھائیں
۳
اے سونے والے جاگو اب وقت انتہا ہے
رنگِ چمن ہے بدلا خطرے میں آشیاں ہے
کشتی طوفان میں ہے اٹھ کر اسے بچائیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.