دل پر کیا کیا نقش اتارے یسوع نے سات صلیبی کلمے پکارے یسوع نے (۱)
بخش انھیں اے باپ مجھے یہ جانیں نہ
کیا کرتے ہیں ساتھ میرے پہچانیں نہ
پہلا کلمہ کہہ کر غم کی سولی پر
بخشش کے اعلان پکارے یسوع نے
(۲)
مرتے ہوؤں کو بخشے جیون کی سوغات
آج تو فردوس میں ہو گا میرے ساتھ
دوسرا کلمہ کہہ کر دار پہ ڈاکو سے
مکتی کے در کھولے سارے یسوع نے
(۳)
بکھرا رشتہ دے کر خون سمیٹا ہے
دیکھ یہ تیری ماں یہ تیرا بیٹا ہے
تیسرا کلمہ کہہ کر دیکھو سولی پر
الفت کے سب قرض اتارے یسوع نے
(۴)
گونجی صدا اے میرے اے میرے خدا
سولی پر ہے تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا
درد بھرا یہ چوتھا کلمہ کہہ کر پھر
کتنے لمحے تنہا گزارے یسوع نے
(۵)
گرتے ہوؤں کی ہمت اور دلاسا ہے
تیری نجات کی خاطر آج وہ پیاسا ہے
دار پہ پانچواں کلمہ کہہ کر پیاسا ہوں
کھوئے ہوؤں کو کئے اشارے نے
(۶)
اس کی سولی پاک ترین مقام ہوا
میرا کفارہ دے کر کہا تمام ہوا
چھٹا کلمہ کہہ کر دیکھو سولی پر
باپ سے میل کرائے پیارے یسوع نے
(۷)
تیرا ہوں میں دشمن کی سب گھاتوں میں
سونپتا ہوں میں روح کو تیرے ہاتھوں میں
ساتواں کلمہ کہہ کر دیکھو سولی پر
میل ملاپ کے نعرے مارے یسوع نے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.