Loading

دل نہ ڈوبے آس نہ ٹوٹے

Dil na doobe aas na toote
موت، ایسٹر، ارنسٹ مل، آمدِ ثانی | ارنسٹ مل| 6|
+
دل نہ ڈوبے آس نہ ٹوٹے
یسوع زندہ ہے
دکھ اور سکھ میں ساتھ نہ چھوٹے
یسوع زندہ ہے
راہ اور حق اور زندگی میں ہوں
سچ سچ کہتا ہوں
اچھا گڈریا شانتی میں ہوں
سچ سچ کہتا ہوں
موت سے ڈرنا کیسا بھائیو
یسوع زندہ ہے
۲
بہت مکان ہیں باپ کے گھر میں
سچ سچ کہتا ہوں
چھوڑوں گا نہ تم کو تنہا
سچ سچ کہتا ہوں
پھر آئے گا لے جائے گا
یسوع زندہ ہے
۳
دھرتی اور آکاش ہیں میرے
سچ سچ کہتا ہوں
سورج چاند ستارے میرے
سچ سچ کہتا ہوں
جیون جل اور جیون روٹی
یسوع زندہ ہے
۴
جو مانگو گے وہ پاؤ گے
سچ سچ کہتا ہوں
بیجو گے جو وہ کاٹو گے
سچ سچ کہتا ہوں
اس کے نام کی جے جے بولو
یسوع زندہ ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector