دل جس نے مسیح کو دیا ہی نہیں وہ پریم کی ریت کو کیا جانے دکھ درد نہیں دکھیوں کا جسے وہ سچی پریت کو کیا جانے ۱
جو جان کی بازی کھیلا ہے
اُسے دہر کا عشق کا جھمیلا ہے
جو پریم کی وادی میں گم ہے
وہ ہار اور جیت کو کیا جانے
۲
مصلوب ہوا جو سب کے لئے
ہم اُس کی پریت سے شاد ہوئے
جو میت ہے اپنے مطلب کا
کوئی ایسے میت کو کیا جانے
۳
ان دیکھے خدا سے ہے پریم مجھے
میری شان و تزک کی خبر ہے کسے
جس گیت کو میں گاتا ہوں رسا
اُس گیت کو دنیا کیا جانے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.