ڈھلتا جاتا ہوں یسوع کی صورت پر

Dhalta jata hun Yesu ki soorat pr
بپتسمہ، ایسٹر، ارنسٹ مل، عشائے ربانی، متفرق نغمات، آمدِ ثانی | ارنسٹ مل| اسمبلیز آف گاڈ| 68|
+
ڈھلتا جاتا ہوں یسوع کی صورت پر
ایمان رکھتا ہوں مسیح کی قدرت پر
یسوع مسیح کی مانند بنتا جاتا ہوں
دھیرے دھیرے لہو سے دھلتا جاتا ہوں
۱
پاپ گھنونے لہو سے اس نے دھو ڈالے
موتی اپنی الفت کے پرو ڈالے
ایسے موتی میں پرونا چاہتا ہوں
۲
خواب نہیں حقیقت ہے وہ زندہ ہے
باپ کے دہنے بیٹھا ہے تابندہ ہے
لینے آئے گا ہمیں بتلاتا ہوں
۳
شہرت،عزت، برکت یسوع دیتا ہے
قوت، رحمت، قدرت یسوع دیتا ہے
سات سروں کے میٹھے گیت سناتا ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector