دیکھو زور ہمارا ہے یہوداہ کا شیر ببر جس کی خالی پڑی ہے آج بھی دیکھو قبر ۱
مہروں کو توڑنے والا ، رشتوں کو جوڑنے والا
رُخ طوفانوں کے بھی ، یسوع ہے موڑنے والا
وہ ہے شان ہماری ، اور ہمارا فخر
۲
موت کو جس نے ہرایا، ہر جکڑا جس نے چھڑایا
گناہ کی دیوارِ یریحو کو ، یسوع ناصری نے گرایا
روح میں جو خدا ہے ، بدن میں بنا بشر
۳
مرض روگوں کو کرتا ختم ، بدروحوں کو کرتا بھسم
جو چاہے وہ کر لیتا ، یسوع جب کر لے عزم
اس نے شیطاں کے زور کو ، کر دیا ہے بے اثر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.