Loading

دیکھو یروشلیم میں یہ کون آ رہا ہے

Dekho Jerusalem main ye kon aa rha hai
ایسٹر| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ| 5|
+
دیکھو یروشلیم میں یہ کون آ رہا ہے
جے جے کا راگ کیسا دل کو لبھا رہا ہے
۱
ڈالی کھجور کی ہے ہاتھوں میں کوئی تھامے
شاخیں اور پتیاں بھی کوئی بچھا رہا ہے
۲
لڑکے پکارتے ہیں ہوشعنا ابنِ داؤد
کوئی خدا کی حمد تعریف گا رہا ہے
۳
بیٹی یروشلیم کی دیکھ اپنے بادشاہ کو
کیسا غریب صورت شوکت دکھا رہا ہے
۴
دیکھو خدائے ہیکل آیا میانِ ہیکل
کیسا سماں خوشی کا آنکھوں میں چھا رہا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector