دیکھو دیکھو کوئی آ رہا ہے کیسا جلوہ مسیح آ رہا ہے آنکھیں اپنی اُٹھاکر تُو دیکھو کیسی شان سے مسیح آ رہا ہے (۱)
وہ بھی کیسی سواری ہے دیکھو
آسماں کی بیداری ہے دیکھو
باجے بجتے ہیں دُوت گاتے ہیں
کیونکہ دُولھا چلا آ رہا ہے
(۲)
اَب نہیں ہے وہ کانٹوں کا سہرا
وہ تو پہنے ہے دُولھا کا سہرا
زندگی زیب تن کیسی پیاری دُلھن
جس کی لینے دُولھا آ رہا ہے
(۳)
وہاں سورج نہ چاند اور نہ کوئی
وہاں مرُدے پڑے ہیں نہ کوئی
ہم سب ڈرتے ہیں اور کانپتے ہیں
راج کرنے مسیح آ رہا ہے
(۴)
یہ دُنیا ہماری مٹے گی
اک نئی دُنیا پھر سے بسے گی
سب نیا ہوگا جگ نیا ہوگا
نیا کرنے مسیح آ رہا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.