دیکھ کیا رنگِ وفا ہوتا ہے خود ہی مصلوب خدا ہوتا ہے ۱
کون سمجھائے گا یہ تیرے سوا
عشق کا فلسفہ کیا ہوتا ہے
۲
آزمائش پہ جو آئے غالب
ہاں وہی مردِ خدا ہوتا ہے
۳
تو نے سکھلا دیا قرباں ہو کر
کیسے انسان کا بھلا ہوتا ہے
۴
ہائے یہ جان کنی کا عالم
باپ سے بیٹا جدا ہوتا ہے
۵
دیس لگتا ہے تیرے نغموں سے
جیسے یزداں نے کہا ہوتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.