بولو جے بولو جے یِسُوؔع کی جے (جے)

Bolo Jai Bolo Jai Yesu ki Jai (Jai)
ایسٹر| 4|
+
بولو جے بولو جے یِسُوؔع کی جے (جے)
جے یِسُوؔع کی (بولو جے) مل کے بولو
(بولو جے) دِل سے بولو یِسُوؔع مسیح کی جے (یِسُوؔع کی جے)
سب نعرے مارو ۔ یِسُوؔع کی شان میں
دِل سے پُکارو ۔ یِسُوؔع کی شان میں
جئے جئے للکارو ۔ یِسُوؔع کی شان میں
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے جے!
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے
۱
شاگردوں نے ساتھ نہ دیا، دوست نے چُوم کر اُسے پکڑوایا
لوگوں نے کوڑے لگوائے ذلیل کر کے سُولی پے چڑھایا
پر یِسُوؔع نے سُولی ہی پے سب کو معاف کیا
اِس پیار کو کرتے ہیں سلام
۲
تیسرے دِن یِسُوؔع نے موَت کی زنجیروں کو توڑ کر دکھایا
شیطان چیخ کے بھاگنے لگا جب یِسُوؔع قبر سے باہر آیا
ڈنک و خطرہ موَت قبر کا اب کہاں رہا؟
اِس فتح کو کرتے ہیں سلام
داغ دِل کے دُھل گئے، یِسُوؔع کے لہُو سے
بندھن بھی کھُل گئے، یِسُوؔع کے لہُو سے
دُشمن مِل جُل گئے، یِسُوؔع کے لہُو سے
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے جے!
ہمیں پیروں سے، مُکتی نہیں ملی
ہمیں بُتوں سے، مُکتی نہیں ملتی
اچھے کاموں سے، مُکتی نہیں ملتی
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے، جے!
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے
۳
ہم بھی بھیڑوں کی طرح بھٹکے ہوئے تھے، پھنسے کانٹوں میں
دولت شہرت عِزّت کی تلاش میں ڈُوب گئے تھے پاپوں میں
ہم میں نہ تھی کوئی خُوبی اُس نے چُن لیا
اِس فضل کو کرتے ہیں سلام
تبدیل ہُوئے ہیں، یِسُوؔع کے فضل سے
ہم صاف ہُوئے ہیں، یِسُوؔع کے فضل سے
ہم معاف ہُوئے ہیں، یِسُوؔع کے فضل سے
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے جے!
بولو یِسُوؔع مسیح کی جے یِسُوؔع کی جے!
یِسُوؔع مسیح کی، یِسُوؔع مسیح کی۔
سب بولو جے یِسُوؔع کی ۔۔۔ جے!!
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector