Loading

بھائیو بہنو گا و ثنا

Bhaiyo Behno Gao sana
کیتھولک کلیسیا، ایسٹر| ہوشعنا| 5|
+
ہیلیلویاہ، ہیلیلویاہ، ہیلیلویاہ
بھائیو بہنو گا و ثنا
دونوں جہان کا شہنشاہ
مُردوں میں سے جی اٹھا
۱
پہلے دن فجر پڑے ، سورج نکلتے ہوئے
آئے شاگرد دیکھنے
۲
مگدلینی سلومی ماں مریم یعقوب کی
خوشبو لے کے آئی تھیں
۳
انہوں نے جا کے دیکھا ، مَلِک جس نے یوں کہا
یسوع جلیل چل دیا
۴
رب کا جو پیارا تھا ، سب سے تیز وہ دوڑا
سب سے پہلے جا پہنچا
۵
جب رسول بیٹھے تھے ، درمیان کھڑا ہو کے
کہا سلام یسوع نے
۶
جب توما نے یہ سنا سچ کہ یسوع جی اٹھا
تو اس نے نہیں مانا
۷
توما تُو دیکھ آنکھوں سے ، زخم ہاتھ ڈال کے
شکی نہ بن تُو مان لے
۸
جب توما نے یہ دیکھا ، سجدہ کر کے یوں کہا
میرے ربّا میرے خدا
۹
ہوں وہ مبارک بن دیکھے ، جتنے ہوں ایمان لائے
ابدی خوشی وہ پائیں گے
۱۰
عید خوشی منائیں ہم ، حمد خدا سنائیں ہم
رب کا گیت گائیں ہم
۱۱
رب نے فرمائی عطا ، بخششیں کیا بے بہا
رب کا شکر ہو سدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector