بے شک میرے منہ پہ تھوکو، بے شک کوڑے مارو قطرہ قطرہ اس دھرتی پر میرا خون بہا دو پھر بھی میں خاموش رہوں گا ، چپکے چپکے درد سہوں گا آ آ ہالیلویاہ، ہالیلویاہ ، ہالیلویاہ ۱
۔ بے شک میرے ہاتھوں پیروں کو کیلوں سے جڑ دو
کانٹے چن کر تاج بنا کر میرے سر پہ دھر دو
پھر بھی تم کو معاف کروں گا ، پھر بھی تم سے پیار کروں گا
۲
۔ میری لاش کو لے کر پیارو ، چاہے قبر میں رکھ دو
بہت بڑا اک پتھر لے کر اس کے منہ پہ دھر دو
پھر بھی میں تو جی اٹھوں گا ، موت کی نیند سے میں جاگوں گا
۳
۔ بستی بستی نگر نگر میں جا کر یہ بتلا ؤ
یسوع تم سے پیار ہے کرتا ، اس کے پیچھے آؤ
پاپوں سے آزاد کرے گا ، اجڑا گھر آباد کرے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.