Loading

بہتا دریا یسوع میرا آ اِس میں تُو ڈوب جا

Behta dariya Yesu mera aa is mein tu doob ja
متفرق نغمات، بپتسمہ، ایسٹر، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا| 6|
+
بہتا دریا یسوع میرا ، آ اِس میں تُو ڈوُب جا
اپنے جیون کے ساگر کی ساری کڑواہٹ مٹا
۱۔
اس دریا میں جو بھی بہتا ساحل اُس کو مل جائے
دُکھ سنکٹ سے نہ گھبرائے خوشیوں سے وہ کھِل جائے
جیون بخشے جہاں جہاں بھی پہنچا یہ دریا
۲۔
ہیکل کی دہنی طرف سے جیون جل بہتا جائے
پینے والا اِس پانی کو روح کے پھل سے بھر جائے
جیون بخشے جہاں جہاں بھی پہنچا یہ دریا
۳۔
یہ دریا ہے زندہ لہو کا آجا تُو بھی نہا لے
تجھے پکارے لہو یسوع کا قرمزی پاپ دھلا لے
جیون بخشے جہاں جہاں بھی پہنچا یہ دریا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector